Live Updates

عمران خان اوروزیراعلیٰ سے پوچھناچاہئے کہ کن امیدواروںکوکتنے قیمت پرٹکٹ سے نوازاگیا،امیرمقام

منگل 24 اپریل 2018 21:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کی طرف سے من گھڑت الزامات لگانے پرایم پی ایزکوسینٹ ٹکٹ کی بندربانٹ اورمیرٹ کے برعکس دینے پرعمران خان اوروزیراعلیٰ کو شوکازنوٹس دیناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ایم پی ایزکوعمران خان اوروزیراعلیٰ سے پوچھناچاہئے کہ کن امیدواروںکوکتنے قیمت پرٹکٹ سے نوازاگیا،تحریک انصاف کے نظریاتی اورحقیقی ورکروںکوبھی عمران خان کیخلاف شوکازنوٹس جاری کرناچاہئے کہ کس بنیادپرچیئرمین سینٹ اورڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے ووٹ دیاگیا ورنہ تحریک انصاف کے کارکن خود2018میںعمران خان اوروزیراعلیٰ کاخودووٹ کے ذریعے احتساب کریں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بڈھ بیرپشاورمیںایک پروقارورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ صدرحاجی صفت نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام پنجاب جیسی جبکہ پشاورکے عوام لاہورکی مانند ترقی کیلئے اب پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت کی راہ تک رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس حلقے کاپہلے بھی مینڈیٹ لئے بغیربلاامتیازخدمت کی ہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے،پشاورکے عوام کوپشاورجیسے پھولوںکاشہرکوکھنڈرات میںتبدیل کرنیوالوںکااحتساب کرناچاہئے جس کیلئے وہ عام انتخابات میںشیرپرمہرلگاکرپشاورکودوبارہ پھولوںکاشہربنانے میںاپناکرداراداکریںگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات