مریدکے قلعہ مسیتا علاقہ غیر لوگوں نے خوف کے مارے نقل مکانی شروع کر دی

منگل 24 اپریل 2018 21:52

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) مریدکے شہر میں آبادی حدوکے قلعہ مسیتا علاقہ غیر ، لوگوں نے خوف کے مارے نقل مکانی شروع کر دی رشتے نہ ملنے کی وجہ سے جوان بیٹیاں گھروں بوڑھی ہونے لگی ۔ تفصیل کے مطابق مریدکے شہر کی آبادی حدوکے جو کہ تھانہ صدر اور سٹی مریدکے سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر شرو ع ہوتی ہے میں بٹ گروپ کی آئے روز قتل و غارت سے علاقہ غیر بن چکا ہے چند سال قبل بٹ گروپ نے قصاب گروپ کے ایک بزرگ اور اس کے جوان بیٹے کو جگا ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے دوپہر کے وقت سر عام برہنہ کر کے اسلحہ کے نوک پر گلیوں اور بازاروں میں پھرایا جن کی خوف کے مارے کسی نے گواہی نہ دی پھر کئی افراد کو جن کی تعداد درجن سے زائد بنتی ہے قتل کیا قصاب گروپ کے ساتھ بٹ گروپ کی دشمنی چل پڑی قصاب گروپ کی طرف سے بھی بٹ گروپ کے کئی افراد کو قتل کر دیا گیا دونوں گروپوں کے کئی افراد جیلوں میں بند ہیں قصاب گروپ کی طرف سے نقل مکانی ہو گئی چند افراد اس گھرانے کے اس آبادی میں رہ گئے جبکہ بٹ گروپ نے جگا ٹیکس ، منشیات فروشی ، اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

سارے حالات کا پولیس کو علم ہونے کے باوجود پولیس ہمیشہ خاموش نظر آتی رہی جبکہ سیاسی افراد بھی خاموش نظر آئے پولیس اور سیاسی افراد کی بے حسی کی وجہ سے منگل کے روز ایک ہی گھر کے پانچ افراد جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں بٹ گروپ کی گولیوں کا نشانہ بن کر ان افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے جن کو آج تک انصاف ہی نہیں مل سکا اس چھوٹی سی آبادی کے مین بازار اور گلیاں شام ہوتے ہی خوف کی وجہ سے ویران ہو جاتی ہیں جبکہ شہر میں ہونے کے باوجود اس آبادی میں پراپرٹی کا ریٹ سب سے کم ہے سروے کے مطابق اس آبادی کے لوگوں نے خوف کے مارے نقل مکانی شروع کر دی ہے جبکہ آبادی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلح گروپوں کی دشمنیوں کی وجہ سے کوئی ان کی بیٹیوں کا رشتہ لینے کو تیار نہیں ہوتا جوان بیٹیاں گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں آبادی کے لوگوں نے چیف جسٹس آف پاکستا ن جسٹس میاں ثاقب نثار ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ہے خفیہ اداروں کے ذریعے اس آبادی کا سروے کروا لیں دنیا کی ہر برائی اس آبادی میں ملے گی۔