ضلعی انتظامیہ کی ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کاروائی۔مزید62 کے قریب جعلی میڈیکل سنٹر اور دیگر سیل

عطائی ڈاکٹروں کے خاتمے تک کاروائی جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر پشاور

منگل 24 اپریل 2018 22:03

؂پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کا روائی کر تے ہوئے مزید جعلی میڈیکل سنٹروں اور دیگر کو سیل کر دیا ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ڈرگ انسپکٹر اسد اللہ کے ہمراہ ٹائون ون کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے 28 جعلی میڈیکل سنٹروں کو سیل کر تے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹرامتیاز علی عدنان، انسپکٹر سجاد اللہ اور انسپکٹر حافظ طارق محمود کے ہمراہ ٹا ئون ٹو کے علاقے میں مختلف میڈیکل سنٹروں کو چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران 14 جعلی میڈیکل سنٹروں کو سیل کر تے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے ٹائون تھری کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کر تے ہوئے 12 جعلی میڈیکل سنٹروں کو سیل کر تے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون فور سعید اللہ جان نے کوہاٹ روڈ پر 6 اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے سارہ تواب عمر نے حیات آباد میں 02 جعلی میڈیکل سنٹروں کو سیل کر تے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق پشاور بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور جعلی میڈیکل سنٹرز اور دیگر کے خاتمے تک یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :