لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 24 اپریل 2018 23:17

لاڑکانہ ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاشاری پولیس نے لاڑکانہ اور شکارپور اضلاع کے مختلف تھانوں کے قتل اور چوریوں کے مقدمات میں اشتہاری ملزم مہربان عرف ممتاز عمرانی، اللہ آباد پولیس نے روپوش ملزم حضور بخش عرف جعفر چانڈیو، ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم شوکت بروہی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ملزم ساجد جمالی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تعلقہ پولیس نے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم قربان عرف فوجی گوپانگ کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، چوری مقدمے میں ملوث ملزم اکبر بروہی، ملزم نجم چانڈیو کو ایک کلو چرس سمیت، سچل پولیس نے دوران چیکنگ محمد علی عرف شینہن کھوسو کو ایک کلو آدھا پاؤ چرس سمیت، دڑی پولیس نے ملزم امتیاز کمبھر کو ایک کلو آدھا پاؤ چرس سمیت، سول لائین پولیس نے ملزم بابر چانڈیو کو ایک کلو آدھا پاؤ چرس سمیت، سیہڑ پولیس نے قتل مقدمے میں اشتہاری ملزم منظور سرگانی، ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ ملزم قاسم جونیجو کو ڈیڑھ پاؤ چرس سمیت، حیدری پولیس نے ملزم دادلو جتوئی کو 6 کلو بھنگ سمیت اور علی گوہر پولیس نے ملزم شاہنواز جتوئی کو 10 کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔