انڈونیشیا، رہائشی علاقے میں واقع تیل کے کنوئیں میں آگ لگنے سی10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بدھ اپریل 10:50

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں تیل کے کنوئیں میں آگ لگنے کے نتیجہ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل کا یہ غیر قانونی کنواں ایک رہائشی علاقے میں واقع تھا جس میں رات ڈیڑھ بجے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تین قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ مکانات سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کنوئیں میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :