کم جونگ کشادہ دل اور انتہائی معززشخص ہیں،امریکی صدر

مجھے براہِ راست بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ جلد سے جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں،امریکی صدر

بدھ 25 اپریل 2018 11:56

کم جونگ کشادہ دل اور انتہائی معززشخص ہیں،امریکی صدر
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اٴْنھیں توقع ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اٴْن سے بہت ہی جلد ملاقات ہو گی اور کِم کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ وہ کشادہ دل اور انتہائی معززشخص ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر امانیوئیل مکخواں سے بات چیت کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں براہِ راست بتایا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دنیا کے لیے ایک بڑی بات ہوگی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیں انتظار رہے گا کہ یہ سارا سلسلہ کہاں تک جاتا ہے۔ اٴْنھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات سے اٹھ کھڑے ہوں گے، لیکن زور دے کر کہا کہ ’’ہمارے پاس کچھ خاص کر گزرنے کا ایک موقع ہے۔