اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی3 سکالر ز نے ایم فل کرلیا

بدھ 25 اپریل 2018 12:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے ریسرچ سکالرز انعام خان ، واحد رضا اور مقدر سید نے ایم فل کرلیا‘ انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیئے اور ریاضی میں ایم فل ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

سکالرز انعام خان اور واحد رضا نے پروفیسر ڈاکٹر دلنواز خان مروت جبکہ سکالرمقدر سید نے پروفیسر ڈاکٹر گوہر کی نگرانی میں اپنی تحقیق مکمل کی۔تقریب میں فیکلٹی، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کے علاو ہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :