صائمہ خان طویل عرصے کے بعد پرسوں سے ملتان میں ’’ حسینہ کھٹی میٹھی ‘‘ میں پرفارم کریں گی

بدھ 25 اپریل 2018 12:53

صائمہ خان طویل عرصے کے بعد پرسوں سے ملتان میں ’’ حسینہ کھٹی میٹھی ‘‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) نامور اداکارہ صائمہ خان طویل عرصے کے بعد ملتان کے بابر تھیٹر پرسوں ( جمعہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ حسینہ کھٹی میٹھی ‘‘ میں پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صائمہ خان کو ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے اپنے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا ہے ،اداکارہ صائمہ خان ،آصف اقبال لاہور سے خصوصی طور پر ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں ۔ جبکہ دیگر کاسٹ کا تعلق ملتان سے ہے جن میں ثانیہ بھٹی ،امبر خان ،سنبل خان ،مہک علی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔اس ڈرامے کے لئے صائمہ خان نے ملبوسات کے ساتھ خصوصی آئٹم بھی تیار کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :