انڈونیشیا؛رہائشی علاقے میں غیر قانونی تیل کے کنوئیں میں آتشزدگی،

10 افراد ہلاک، متعدد زخمی 3تین گھر جل کر خاکستر ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس

بدھ اپریل 15:30

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں تیل کے کنوئیں میں آگ لگنے ے نتیجہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بد ھ کو متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تیل کا یہ غیر قانونی کنواں ایک رہائشی علاقے میں واقع تھا،جس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے 3قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔پولیس کے مطابق متاثرہ مکانات سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کنوئیں میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :