ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر ) عطا محمد خان کا مدیحہ گوہر کے انتقال پر اظہار افسوس

مدیحہ گوہر کی خدمات کوہمیشہ سراہا جائے گا، ای ڈی لاہور آرٹس کونسل

بدھ اپریل 17:39

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر ) عطا محمد خان نے با صلاحیت اداکارہ، تخلیق کار اور انسانی حقوق کی علمبردار مدیحہ گوہر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے الحمراء آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر اجوکاء تھیٹر کے ذریعے سماجی نا انصافیوں اور معاشی ناہمواری کے خلاف موثر آواز اٹھائی، ان کا نام جہاں انتہاپسندی،جنونیت اور آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے وہاں انسانیت دوستی ،،جمہوریت اور عوام کو مقتدر بنانے کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان کا انتقال ہمارے لئے باعث رنج ہے،ان کی رحلت سے ایک عہد تمام ہوا، تھیٹر کو نئی زندگی بخشنے اور ایک سماجی کارکن کے طور پر ان کی خدمات کوہمیشہ سراہا جائے گا،آخری ایام میں انھوںنے الحمرا ء کے تعاون سے نہایت خوبصورت ڈرامے پیش کئے جنہیں عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی۔

ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر ) عطا محمد خان کا مدیحہ ..

متعلقہ عنوان :