حکومت فاٹامتاثرین کی صحت وتعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 25 اپریل 2018 18:06

حکومت فاٹامتاثرین کی صحت وتعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات پر خصوصی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی متاثرین کی باعزت بحالی وآبادکاری کے ساتھ حکومت ان کی صحت وتعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ وہ بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ فاٹا ہیلتھ سروسز کو آٹھ موبائل ہیلتھ سروسز یونٹس کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر گرین سٹار کی جانب سے سبز ستارہ پروگرام کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ کے متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑا نے سبز ستارہ پروگرام کی کارکردگی اور فاٹا تک اپنی سرگرمیوں کی توسیع کو سراہا۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ فاٹا کی پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کر کے قبائلی عوام کی پسماندگی اور احساس محرومی کو دور کیا جائے۔

گورنر نے کہا کے فاٹا میں اصلاحات کے عمل کو فوری انصاف تک رسائی کے لئے سپریم کورٹ آف پا کستان اور پشاور ہائی کورٹ کادائرہ اختیار فاٹا تک بڑھایا گیاہے جبکہ معمول کی ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فاٹا کے لئے دس سالہ ترقیاتی پیکیج کی منظوری بھی دی جا چکی ہے جس کے تحت فاٹا میں دس سالوں کے دوران ایک ہزار ارب روپے کے فنڈ ز سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔