Live Updates

جامعہ سندھ جام شورو میں ’’انٹر ڈیپارٹمنٹل سندھی، اردو اور انگریزی تقریری مقابلے 2018ء‘‘ جاری

بدھ 25 اپریل 2018 18:06

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جامعہ سندھ جام شورو کے بیورو آف اسٹیگس کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے تعاون سے ’’انٹر ڈیپارٹمنٹل سندھی، اردو اور انگریزی تقریری مقابلے 2018ء‘‘ جاری ہیں، آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں بدھ کو اردو زبان میںتقریری مقابلے ہوئے جس میں جامعہ سندھ کے مختلف شعبوں کے 26 طلباء و طالبات نے حصہ لیا، مقابلے کے لئے مقرر ججز پروفیسر محمد انیس خان، وقار احمد وقار اور محمد عمران خان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق فیکلٹی آف فارمیسی کی ماہ رخ نے پہلی پوزیشن، شعبہ انگریزی کے سعد غفار نے دوسری پوزیشن جبکہ شعبہ مائکرو بایولوجی کے محمد بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس ڈاکٹر سمیرا عمرانی نے اپنے خطاب میں مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دلانے کے ساتھ طلبا و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور ان کی خوداعتمادی میں اضافہ کرنا ہے یاد رہے کہ 26 اپریل کو انگریزی زبان میں تقریری مقابلے ہونگے اور اس موقع پر منعقد ایک خصوصی تقریب میں جامعہ سندھ کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت تینوں زبانوں میں پوزیشنس لینے والے طلبا و طالبات میںشیلڈز،کیش انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات