پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشن سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار (کل) ہوگا

بدھ 25 اپریل 2018 19:29

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاکستانی پالیسی ‘ کے موضوع پرسیمینار بروز جمعرات (کل) صبح 11بجے سنٹر کے سیمینار حال میں منعقد ہوگا، اس موقع پر چیئرمین ایس پی آئی آر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر نذیر حسین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔