حضرت محمد ؐ کی تعلیمات کل عالم انسانیت کے لئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں،پیر محمد عرفان الٰہی قادری

بدھ 25 اپریل 2018 20:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) محسن انسانیت سید المرسلین حضرت محمد مصطفی ؐ کی تعلیمات کل عالم انسانیت کے لئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیںجس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ،آپؐ نے پوری دنیا کو امن و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیا ۔خالق کائنات نے آپؐ کو مختار کل نبی بنا کر معبوث فرمایا،آمد مصطفیؐ سے کفروشرک کا خاتمہ ہوا اور دم توڑتی ہوئی انسانیت کو نئی زندگی ملی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار والئی ساہو چک شریف پیر محمد عرفان الٰہی قادری نے سدھاروالی، قاری محمد شفیق چشتی کے والد حاجی محمد رفیق مرحوم کی محفل ختم دسواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ قدرت کا انمول تحفہ ہیں جن کی عزت و تکریم اور خدمت بچوں پر فرض ہے ،والدین کی خدمت کی شاہراہ سیدھی جنت جاتی ہے ۔محفل کی صدارت سجادہ نشین وینس شریف پیر سید زین العابدین چشتی نے فرمائی جبکہ علامہ عبدالحمید چشتی ،علامہ محمد ظفر اقبال نعیمی ،بدرمنیر گلفام ،علامہ شکیل احمد رضوی ،قاری محمد حبیب اللہ چشتی ودیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :