Live Updates

سرگودھا سے مسلم لیگ ق کے ایم پی اے عامر سلطان چیمہ اورمرحوم ایم این اے انور علی چیمہ کے سیاسی جانشین منیب سلطان چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کر لی

بدھ 25 اپریل 2018 20:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سرگودھا سے مسلم لیگ ق کے ایم پی اے عامر سلطان چیمہ اورمرحوم ایم این اے انور علی چیمہ کے سیاسی جانشین منیب سلطان چیمہ نے تحریک انصاف میںشمولیت کر لی۔باپ بیٹے کوپی ٹی آئی رومال ڈالے گے۔ ان کو عمران خان نے ان کی رہائش گاہ قصر سلطان ملاقات میں شمیولیت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قصر سلطان شخصیات اور کارکنان کا بڑا ہجوم رہا اور جہاں فضا نعروں سے گونجتی رہی۔

یادرہے کہ ق لیگ کے ایم پی اے عامر سلطان چیمہ ظہور الہی ہاوس گجرات کے داماد بھی ہیں اور قبل ازیں نواز شریف کو چھوڑ کر ق لیگ اور اب سیاسی طور پر سسرال سے بھی الگ ہو گے۔ قصر سلطان میں اس دوران جشن کا سماں رہا اور ہر طرف پی ٹی آئی کے پینا فلیکس اور جھبڈے آویزاں تھے۔جہاں کل ن لیگ پھر ق لیگ اور اب وہاں ہر طرف پی ٹی آئی کے جھنڈے نظر آ رہے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات