ایف ایف سی کی جانب سے سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 20:43

ایف ایف سی کی جانب سے سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمیٹڈ ( ایف ایف سی) کی جانب سے سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایف ایف سی کی جانب سے پہلی سہ ماہی میں تمام مصنوعات پر 21.67 ارب روپے کے ریوینیو کے ذریعے نیا بین مارک سیٹ کر دیا ہے۔ سال 2018 کی پیلہ سہ ماہی میں کمپنی کی جانب سے 573 ہزار ٹن سونا یوریا کھاد فروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈیویڈنڈ انکم 349 ملین روپے رہی۔ خالص منافع کی مد میں کمپنی کو 2.265 ارب روپے حاصل ہوئے جس کے حساب سے فی شئیر آمدن 1.78 روپے رہی۔ ایف ایف سی کی جانب سے پہلی سہ ماہی کے لیے ڈیویڈنڈ 1.75روپے اعلان کیا گیا ہے ۔ مارکیٹ کے نا سازگار ماحول اور ابتر معاشی صورتحال کے باوجود ایف ایف سی کی مینجمنٹ کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اخراجات کو کم کرتے ہوئے منافع بڑھا یا جا سکے تا کہ شئیر ہولڈرز کو فائدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :