زمین کی بقا میں ہی ہماری بقا ہے ،زمین کی حفاظت کے ذریعے ہی ہم بہتر ماحول کو فروغ دے سکتے ہیں ،سید نیئر رضا

بدھ 25 اپریل 2018 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ زمین کی بقا میں ہی ہماری بقا ہے زمین کی حفاظت کے ذریعے ہم قدرتی ماحول کو نہ صرف بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی کو بھی فروغ دیکر اپنے مستقبل کو تابناک بناسکتے ہیں اگر ہم نے آج زمین پر رحم اور اس کی حفاظت نہ کی تو کل ہمیں زمین سے رحم کی توقع نہیں رکھنی چاہیئے ،دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی رونما ہورہی ہے جس کی وجہ سے زمین کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہے قدرت کے توازن کو برقرار رکھا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تحت عالمی یوم ارض(EARTH DAY)کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی سید نیئر رضا نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ بارش کا کم ہونا ،درجہ حرارت کا بڑھنا اور فوگ کی زیادتی گلوبل وارمنگ کے اثرات ہیں گلوبل وارمنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سبزہ لگا نا ضروری ہے کم از کم زمین پر بسنے والے ہر فرد کو ایک پودا ضرور لگا چاہیئے ان درختوں سے ہمیں آکسیجن حاصل ہوتی ہے اور درخت کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کرتے ہیں ہم سب کو درختوں کی اہمیت اور آفادیت کو سمجھنا ہوگا چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے ہم ماحول دوستی اپنا اپنی اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا ئیں بلدیہ کورنگی نے پہلے ہی ماحول دوست درخت شروع کردیئے ہیں اور بتدریج کونو کارپس کو ماحول دوست درختوں سے تبدیل کیا جارہا ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ پودے زمین کی حیات ہیں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہم زمین کی حفاظت اور قدرتی ماحول کو مثالی بنا سکتے ہیں ہمیں زمین کی حفاظت اور اس کی آفادیت سے عوامی شعور کو بیدار کونا ہوگا جب ہی ہم زمین کی بقا اور ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :