وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بیگم کوٹ میں خاتون کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

بدھ 25 اپریل 2018 21:37

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بیگم کوٹ میں خاتون کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں خاتون کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔