میاں آصف عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے صدر اور عدنان شوکت جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 25 اپریل 2018 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے انتخابات مکمل،میاں محمد آصف عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے صدر اور عدنان شوکت جنرل سیکرٹری منتخب،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری ریحان مقبول و دیگر رہنمائوں نے ضلع سیالکوٹ کی نو منتخب تنظیم کو یہ اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد آصف اور چوہدری عدنان شوکت کی رہنمائی میں عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ میں سیاسی طور پر مزید متحرک اور منظم ہو گی۔

عوامی تحریک کی سیاسی مقبولیت میں اضافہ ہو گا اور ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام ضلع سیالکوٹ کے ہر گھر تک پہنچے گا۔رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست ملک کے استحکام،ترقی،عوام کی خوشحالی،آئین و قانون کی بالادستی،مراعات یافتہ طبقات سے کمزوروں کو بچانا اور ملک پر قابض دو فی صد اشرافیہ سے اقتدار چھین کر 98فی صد عوام کے سپرد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک پنجاب کے رہنمائوں نے ضلع سیالکوٹ کی نو منتخب تنظیم کے تمام عہدیداران کو مبارکباد دی۔پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے نو منتخب عہدیداران میںمہر خالد جاوید،فاضل چشتی،عبد الستارانجم،سعید ارشد،میاں الیاس،عظیم منہاس سنیئر نائب صدر۔محمدیونس سلہری نائب صدر،عمران طاہر ڈپٹی جنرل سیکرٹری،رانا ادریس آرگنائزر،احمد خان ڈپٹی آرگنائزر،میاں سرفراز سیکرٹری فنانس،شفیق طاہر ڈپٹی سیکرٹری فنانس،حسن حسینی سیکرٹری سوشل میڈیااور اسد بیگ سیکرٹری کوآرڈینیشن شامل ہیں۔