سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے تمام غیر متعلقہ افراد سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کافیصلہ

بدھ 25 اپریل 2018 22:07

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے تمام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے تمام غیر متعلقہ افراد سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کافیصلہ کیا ہے محکمہ ایکسائز ، صحت ، تعلیم ، جنگلات ، سمیت دیگر محکموں کی جانب سے غیرمتعلقہ افراد کو دیئے جانے والے گاڑیوں کی تفصیلات سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے طلب کر لئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے سابق ادوار میں دیئے جانیوالی گاڑیاں بھی اس میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر متعلقہ افراد سے سرکاری گاڑیاں واپس آئندہ ہفتے سے لیا جانے شروع کردیا جائے گااور انہیں نوٹسز جاری کئے جائینگے کہ وہ گاڑیوں کو فوری طور پر محکموں میں واپس کر دے سپریم کورٹ آف پاکستان کی روشنی میں خیبر پختونخوا میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد سے پولیس اہلکار کی خدمات بھی واپس لی گئی ہیں جن میں سیاسی شخصیات ، ناظمین وغیرہ شامل ہیں ۔