ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کچھی کے نارواسلوک کے خلاف قومی شاہراہ کو ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:37

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کچھی کے نارواسلوک کے خلاف قومی شاہراہ کو ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شدید گرمی میں بزرگ،خواتین بچوں سمیت مسافروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈرکی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد ٹریفک ہر قسم کی روانی کیلئے بحال کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سبی ملک ساجد خان بنگلزئی کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کچھی کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج گزشتہ رو زقومی شاہراہ کو ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بلاک کرکے جام کردیا جس کی وجہ سے سڑک کی دونوں اطراف میںچھوٹی بڑی گاڑیوں سمیت مسافر بسوں ویگنوں کی لمبی قطار لگ گئیں اس موقع پر احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے اپنی مطالبات کیلئے نعرہ بازی بھی کیا بعد ازاں ڈی سی کچھی کی ہدایت ہر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر وکیل احمد کاکڑ ،تحصیلدار ڈھاڈڑر ظریف کرد،نائب تحصیلدارکامران رئیسانی نے ملک ساجد بنگلزئی کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز سے کامیاب مذاکرات کے بعدقومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا ۔