پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے گندم خریداری میں باردانہ کے حصول کے لیے جانچ پڑتال کا کام مکمل کر لیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:54

گوجرانوالہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے گندم خریداری میں باردانہ کے حصول کے لیے محکمہ خوراک کو موصول ہونے والی 6لاکھ89ہزار 746درخواستوں کی کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا سے جانچ پڑتال کا کام مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

6لاکھ 66ہزار588درخواستوں کی تصدیق جبکہ 22ہزار888درخواستیں مستردکی جاچکی ہیں،گوجرانوالہ ڈویژن میں باردانہ تقسیم کے لئے 58ہزار سے زائددرخواستوں کی تصدیق جبکہ 3 ہزارسے زائددمسترد کی گئی ہیں،تمام موصول ہونیوالی درخواستوںمیں باردانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی اور فیصلہ محکمہ خوراک کی طرف سے کیا جائے گا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے شفافیت اور میرٹ کے لیے کمپیوٹرائزڈڈیٹا سے تمام کاشتکاروں کی درخواستوں کی تصدیق کی ہے تاکہ تمام محنت کشوں کو ان کا معاوضہ اور حق جائز طریقے سے دیا جا سکے ،پنجاب کی152اراضی ریکارڈ سنٹرزکے عملہ نے پہلے مرحلے میں 14لاکھ سے زائد کاشتکاروں کا کمپیوٹرائزڈ 5دن کی قلیل مدت میں محکمہ خوراک اورآئی ٹی بورڈ کے ذریعے تصدیق کی ۔ باردانہ کی منصفانہ تصدیق کے لیے محکمہ خوراک کو موصول ہونیوالی درخواستوں کو پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے دوبارہ کراس چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :