امریکی پابندیوں کے باعث چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں کاروبار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اپریل 2018 21:49

امریکی پابندیوں کے باعث چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں کاروبار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) امریکی پابندیوں کے باعث چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں کاروبار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں نے چینی ٹیلی کام کمپنی زیڈ ٹی ای کو پاکستان میں کاروبار ختم کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

(جاری ہے)

زیڈ ٹی ای پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کمپنی نے پابندی کے باوجود ایران کو ٹیلی کام آلات فروخت کیے۔ اسی باعث امریکا نے زیڈ ٹی ای پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ زیڈ ٹی ای نے ٹیلی کام آلات کی فراہمی کیلئے پاکستان میں کئی کمپنیوں سے معاہدے کر رکھے تھے، تاہم اب ان تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔