فلم ’’ سنجو‘‘ کے ٹریلر کو 58 لاکھ 8ہزار شائقین نے لائک کیا

جمعرات اپریل 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈاداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’ سنجو‘‘ کا ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ، ٹریلر کو اب تک 58لاکھ 8ہزار شائقین نے دیکھا اور پسند کیاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر کو اب تک لاکھوں افراد نے پسند کیاہے۔بتایاجارہاہے کہ اس فلمی جھلک کو اب تک 58 لاکھ 8 ہزار کے لگ بھگ افراد دیکھ چکے ہیں۔ٹریلر کی مقبولیت سے اندازہ لگانا آسان ہے کہ یہ فلم نہ صرف رنبیر کپور کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی بلکہ باکس آفس پر بھی ریکارڈ توڑ بزنس کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :