رنویر سنگھ کلکی کوچلین کے ساتھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے گانے ریکارڈنگ کروائیں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کلکی کوچلین کے ساتھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے گانے ریکارڈنگ کروائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی مکمل ہو گئی ہے لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ کا فلم کی عکسبندی کے دوران کندھا زخمی ہو گیا تھا اس لئے فلم کی عکسبندی روک دی گئی تھی اور اب جلد ہی اداکار رنویر سنگھ اپنی ساتھ اداکارہ کلکی کوچلین کے ساتھ فلم کے گانے کی ریکارڈنگ کروائیں گے۔ فلم میںکلکی کوچلین وڈیو پروڈیوسر کا جبکہ رنویر سنگھ ریپر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر ہیں۔ فلم آئندہ سال14فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :