انوپم کھیر کے فلم انڈسٹری میں 34 سال مکمل

جمعرات اپریل 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں 34سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوپم کھیر نے 1984ء میں فلم ’’سارانش‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اب اداکار کو فلمی دنیا میں 34سال مکمل ہو گئے ہیں ،انوپم کھیر اپنے 34 سالہ کیرئیر میں 500سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انوپم کو اب تک 2 نیشنل فلم ایوارڈ اور 8 فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انوپم کھیر ان دنوں فلم ’’دی ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :