پیرو میں معمر شامان کو ہلاک کرنے کے شبہ میں کینیڈین شہری کا قتل

کینیڈین شہری نے 81سالہ شامان اولیویا ریوالو کو گولی مار کر ہلاک کردیاتھا،مقامی افرادکی گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 14:47

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پیرو میں دیومالائی کہانیوں کے کردار سمجھے جانے والے معمر شامان کو ہلاک کرنے کے شبہ میں کینیڈین شہری کا قتل کردیاگیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک کینیڈین شہری کو پیرو کے دیومالائی کہانیوں کے کردار سمجھے جانے والے شامان کے قتل میں ملوث ہونے پر قتل کرد یاگیا،مقامی لوگوں کا کہناتھا کہ کینیڈین شہری نے 81سالہ شامان اولیویا ریوالو کو گولی مار کر ہلاک کردیاتھا۔

(جاری ہے)

جو جڑی بوٹیوں سے لوگوں کا علاج بھی کرتا تھا۔ جاری ہونے والی وڈیو میں جو کسی سیل فون سے لی گئی ہے صاف نظر آتا ہے کہ اسے اولیویا کے مداحوں او رماننے والوں نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے گلے میں رسہ ڈال کر اسے اس وقت تک گھسیٹتے رہے جب تک اس کا دم نہیں نکل گیا۔ پیرو حکام نے دونوں افراد کی ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :