ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا اڈا مالکان کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی افراد کو کرایوں میں 50فیصد رعائت فراہم کرنے کا حکم

جمعرات 26 اپریل 2018 15:00

فیصل آباد۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بس و ویگن سٹینڈز اور اڈا مالکان کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی افراد کو کرایوں میں 50فیصد رعائت فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل آباد مصور خاں نیازی کی جانب سے ضلع بھر کے ٹرانسپورٹ اڈوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹس میں خصوصی افراد کو کرایہ میں 50فیصد رعایت دینے کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام ٹرانسپورٹ سٹینڈز سے چلنے والی ہر قسم کی مسافر گاڑی میں خصوصی افراد کو کرایہ میں رعایت کیلئے ہدایات جاری کررکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹینڈز کی نمایاں جگہوں پر اس سہولت کے بارے میں بینرز بھی آویزاں ہونے چاہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکمنامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔