سپریم کورٹ ،ْشیخ رشید کی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست منظور ،ْ

محکمہ پنجاب سے جواب طلب

جمعرات اپریل 15:56

سپریم کورٹ ،ْشیخ رشید کی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق شیخ رشید کی درخواست منظور کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں شیخ رشید احمد کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال فنڈز کی عدم فراہمی وجہ سے تعمیر نہیں ہوسکا ،ْ20 ارب روپے ہسپتال پر لگ چکے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ درخواست کا نمبر دے دیں، رجسٹر کر لیتے ہیں۔عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پراعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست مقرر کرنے کا حکم دیدیا جبکہ محکمہ صحت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔