ایچ ای سی انڈیجنس پی ایچ ڈی فیلو شپ فار 5000 سکالرز فیز II کے تحت مشتہرکردہ وظائف کیلئے درخواستیں دینے کی حتمی تاریخ 7 مئی 2018ء مقرر

جمعرات 26 اپریل 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) انڈیجنس پی ایچ ڈی فیلو شپ فار 5000 سکالرز فیز II کے تحت مشتہرکردہ وظائف کیلئے درخواستیں دینے کی حتمی تاریخ 7 مئی 2018ء مقرر کی گئی ہے، درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ کے ایک ماہ کے اندر میرٹ کی بنیاد پر وظائف کی فراہمی کیلئے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

جمعرات کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیاں کے مطابق وظائف ہونہار پاکستانی طلباء جو کہ پاکستانی جامعات سے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کا رادہ رکھتے ہیں، کیلئے مشتہر کئے گئے تھے ۔ یہ وظائف سال 2018-19ء کیلئے مختلف شعبہ جات اور کٹیگریز میں دیئے جا رہے ہیں۔ ان کٹیگریز میں بیچلرز اور ماسٹرز (مکمل)، ماسٹرز اور ایم فل (مکمل)، ماسٹرز اور ایم فل (اندراج شدہ ) اور پی ایچ ڈی (اندراج شدہ ) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا مقصد مطالعہ کے تمام شعبہ جات میں تعلیم یافتہ ہیومن ریسورس پیدا کرنا ہے۔ ملک کے اندر تعلیم مکمل کرنے والے یہ طلباء اور محققین پاکستانی جامعات میں تحقیق و ترقی کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یہ سکیم ملکی جامعات میں تحقیقی کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اس کا مقصد مختلف النوع شعبہ جات کے ماہرین مہیا کرنا ہے۔

میرٹ کی بنیاد پر وظائف کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ کے ایک ماہ کے اندر اندر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ کی کٹیگریز میں انجینئرنگ، آئی ٹی، میتھ، سٹیٹسٹک اور فزکس کیلئے ہیٹ ۔I، منیجمنٹ سائنس اور بزنس ایجوکیشن کے لیے ہیٹ ۔IIسوشل سائنسز، آرٹس اور ہیومینیٹیز ، کلینکل اور اپلائیڈ سائیکالوجی کیلئے ہیٹ ۔IIIاور ایگریکلچر، ویٹرنری سائنس، بائیولاجیکل سائنس اور فزیکل سائنسز کیلئے ہیٹ ۔

IVشامل ہیں۔ سکالر شپ اسکیم سے مستفید ہونے کیلئے eportal.hec.gov.pkکے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروائیں ۔ آن لائن درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کو ان کے ای میل ایڈریس اور بزریعہ ایس ایم ایس رول نمبر سلپس بھجوا دی جائیں گی ۔ مزید براں رول نمبر سلپس ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے درخواستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ 7 مئی 2018ء ہے۔ مزید معلومات کیلئے ایچ ای سی کی ویب سائٹ ww.hec.gov.pkوزٹ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :