سعودی وزیر خارجہکی مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں، باہمی تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 اپریل 2018 19:17

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے برسلز میں مختلف رہنمائوں سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ شام کی صورتحال بارے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے برسلز میں شام کے مستقبل پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری ،ا ٹلی کے وزیر خارجہ اورامریکہ کے معاون وزیر خارجہ برائے امور مشرقی قریب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ باہمی دلچسپی کے امور اور امریکہ ، اٹلی اور لبنان کیساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔