ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کا سٹورمی ڈینیئلز مقدمے میں خاموش رہنے کا اعلان

جمعرات 26 اپریل 2018 19:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نیفحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے مقدمے میں خاموش رہنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے مقدمیمیں خاموش رہنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کوہن نے اس سلسلے میں ملکی آئین کی ایک ایسی شق کا حوالہ دیا ہے، جس کی رو سے کسی تفتیشی عمل میں بیان دینے سے گریز بھی کیا جا سکتا ہے۔ سٹورمی ڈینیئلز کا دعوٰی ہے کہ ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی روابط تھے۔ ٹرمپ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ تاہم کوہن یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی جیب سے ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :