اسلامی تعلیمات ہمیں زندگی کے ہر پہلو کیلئے راہنمائی فراہم کر تی ہیں، احمد خاور شہزاد

جمعرات 26 اپریل 2018 19:32

چیچہ وطنی۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اسلامی تعلیمات ہمیں زندگی کے ہر پہلو کے حال اور مستقبل کے لئے راہنمائی فراہم کر تی ہیں، اہداف متعین کئے بغیر منزل کا حصول ناممکن ہے، تعلیم انسان کو ذہنی آزادی سے مزین کر تی ہے، نا خواندگی کا خاتمہ صرف حکومت ہی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کا فرض اولین ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد خاور شہزاد نے گز شتہ روز یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ بزنس ایڈ منسٹریشن میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس مو قع پر پروفیسر جلیل بٹ آرگنائزر سیمینار،ڈاکٹر عارث علی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ،کوارڈینیٹر سہیل ظفر،ڈاکٹر جا وید اقبال اور ڈاکٹر طاہر خاں بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

احمد خاور شہزاد نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات پر زور دیا کہ آپ ہمارا سر مایہ اور مستقبل ہیں، انسانی زندگی جسم نہیں بلکہ ہماری روح کا سفر ہے جو آخرت تک جاری رہے گا ،قر آن پاک ہمیں ہر ماڈل کی نشاندہی کر تا ہے جو لوگ اپنی ذات کو ڈیلیور نہیں کر تے وہ تر قی نہیں کر تے ۔

متعلقہ عنوان :