نئے ہوائی اڈے تک ایئر کنڈیشنڈ شٹل سروس کا اجراء، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے انتظامات مکمل

جمعرات 26 اپریل 2018 20:22

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) نئے ہوائی اڈے تک ایئر کنڈیشنڈ شٹل سروس کے اجراء کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے انتظامات مکمل کر لیے ۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے عو ام کو معیا ری اورآرا م دہ سفر ی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے روات اور کورال چوک سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک شٹل سروس کے اجراء کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے اپنے ذمہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس حوالے سے احکامات ملتے ہی شٹل سروس کا باقاعدہ اجراء کر دیا جائے گا ۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے ذمہ شٹل سروس کی بسیں روات اور کرال چوک پوا ئنٹ سے نیو اسلا م آد ائیر پو ر ٹ تک سفر کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شٹل سروس کے روٹس کا اجراء کر دیا گیا ہے جبکہ سٹارٹ اور اینڈ پوائنٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سائٹ کی فراہمی پر بس سروس چلانے والی نجی کمپنی انتظار گاہیں تعمیر کرے گی ۔انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ اس سلسلے میں نجی بس سروس’’ فیصل مو ورز ‘‘کا انتخاب کیا گیا تھا جو اس رو ٹ پر سفر کر نے وا لے لا کھو ں مسا فرو ں خصو صا ائر پو رٹ جا نے والے مسافروں کو اعلیٰ معیا ر کی محفو ظ اور آرا م دہ سروس کی فراہمی کی ذمہ دار ہو گی ۔

سیکر ٹری آر ٹی اے خا لد یا مین ستی نے قمی خبر ایجنسی کو شٹل سر وس کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایاکہ روات اور کورال سے نئے ہوائی اڈے کے روٹ پرہر پا نچ کلو میٹر کے فاصلے پر سٹیشنز بنا ئے جا ئیں گے تا کہ شہر یوں کو انتظا ر کی منا سب جگہ میسر ہوسکے ۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ ایک سٹیشن سے دو سرے سٹیشن (سٹاپ ٹو سٹاپ )تک کاکرا یہ30روپے ر کھنے کی تجویز ہے ۔

اس حساب سے یہ کرایہ 6روپے فی کلومیٹر بنتا ہے جبکہ ر یگو لر کسٹمرز کے لئے 2500رو پے ما ہا نہ کے حساب سے کا ر ڈ بنا نے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔کارڈ کے بعد مسافر پو را مہینہ اس بس سروس کو ہر طر ح سے استعمال کر سکتے ہیں۔ خا لد یا مین ستی نے ایک سوال کے جواب میں اے پی پی کو بتایاکہ ابھی شٹل سروس کے فی سٹاپ کرایہ سمیت ماہانہ کارڈ کی قیمت کا حتمی تعین نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :