بٹگرا م کی دور افتا دہ تحصیل الا ئی کے علا قے کنڈ میں کھلی کچہری

جمعرات 26 اپریل 2018 20:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرا م فر ل ثقلین نے ضلع بٹگرا م کی دور افتا دہ تحصیل الا ئی کے علا قے کنڈ میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں وہا ں کے لو گو ں نے اپنے مسا ئل اور مشکلا ت بیا ن کیں ۔ڈپٹی کمشنر فر ل ثقلین نے کھلی کچہر ی کے شر کا ء کو یقین دلا یاکہ انشا اللہ ان کے تما م مسا ئل تر جحی بنیا دو ں پر حل کئے جا ئیں گے کچہر ی میں بعض افراد نے شکا یا ت کی کہ گو رنمنٹ پرا ئمری سکو ل فرید گھڑی اور باز رنگ میں اسا تذہ کی سکو ل سے غیر حا ضری کی وجہ سے ہما رے بچو ں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام فر ل ثقلین نے ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر بٹگرا م کو ہدا یت کی کہ وہ فو ری طور پر ان اساتذہ کے خلاف کا روا ئی عمل میں لا ئے جب کہ گور نمنٹ ہا ئی سکو ل باز زنگ میں اسا تذہ کی کمی کو فوری پورا کر نے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اسسٹنٹ ڈا ئیر یکٹر فشریز کو ہدا یت کی کہ جو لو گ غیر قا نو نی طور پر الا ئی خورڈ ندی میں مچھلی کا شکا ر کر نے کے مر تکب پا ئے جا ئیں ان کے خلاف فو ری کا روا ئی کی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے وا ٹر سپلا ئی سکیم کنڈکی فوری مر متی اور کنڈ سڑک کی بحا لی و مر مت کے لئے بھی سی اینڈڈبلیو کو ہدا یت کی۔ مقا می لو گو ں کا کہنا تھا کہ کنڈ میں صحت کی کو ئی سہو لیت میسر نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :