اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون کی کاروائی کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث محمد عباس عرف باسو گینگ کے 2ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے تقریباً 63لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیںاور ناجائز اسلحہ برآمد، درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف

جمعرات 26 اپریل 2018 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون نے کارو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث محمد عباس عرف باسو گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریباً 63 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ09گاڑیاں ،06موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کار وموٹر سائیکل چو ری کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کیلئے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو ہدایات جاری کیں ۔

جس پر ایس پی AVLS عاطف حیات نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دے کرانہیں ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈلٹائون سلیم مختار بٹ کی سر براہی میں اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف انسپکٹر نصیر احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث محمد عباس عرف باسوکار وموٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ محمد عباس عرف باسو اور اس کے ساتھی امجد خان عرف طارق خان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 63لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کی چوری کی گئی09عدد گاڑیاں اور14موٹرسائیکلیں برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میںکار و موٹر سائیکل چوری کی 14مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مارکیٹوں، پارکنگ اسٹینڈز اور پلازوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیِ کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کارو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے سر ٹیفکیٹس کا اعلان کیا ہے۔