لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:13

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے پہلے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کریا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد وحید نے جمعرات کو نارووال کے رہائشی جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حلقہ بندیوں سے قبل امیدوروں سے اعتراضات لینا اور اور ان کا موقف سننا ضروری ہے۔ درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ حلقہ بندیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں جبکہ مخالف امیدوروں سے اعتراضات نظر انداز کیا جا رہا ہے۔