پنجاب یونیورسٹی میں لائبریرینز کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 26 اپریل 2018 22:49

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں پنجا ب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے 'Library Automation & amp; System Management'کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، ڈائریکٹر محمد آصف منیر، چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی اور لائبریرینز نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میںڈاکٹر شاہد سرویا نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی پروفیشنلز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے تربیت کے ساتھ مالی معاونت کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپ کی میزبانی کرنا پنجاب یونیورسٹی کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔