راولپنڈی، بارود برآمدگی ،پولیس مقابلہ،قتل اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند ،مزید شہادتیں طلب

جمعرات 26 اپریل 2018 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے بارود برآمدگی ،پولیس مقابلہ،قتل اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید شہادتیں طلب کر لیںگزشتہ روزخصوصی عدالت نمبر دونے کوٹلی ستیاں کے پولیس مقابلہ کیس میں ملزمان جاوید ستی وغیرہ کیخلاف سماعت3 مئی،بارودی مواد کیس میں ملزم ایوب کیخلاف سماعت 19مئی،قتل کیس میں حنیف کیخلاف سماعت 4 مئی ،عدالت نمبر ایک نے ملزم عبدالواحد کیخلاف ٹارگٹ کلنگ کیس میں 2 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت تین مئی،ٹیکسلا کے بارود برآمدگی کیس میں ملزم نور محمد کیخلاف سماعت 10 مئی ،عدالت نمبر تین نے بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمات میں ملزم کوثر کیخلاف شہادت طلب کر کے سماعت 3مئی جبکہ ملزم رسول بخش کی درخواست ضمانت پر بحث کیلئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی ۔