سعودی عرب نے رمضا ن میں متوقع 20لاکھ عمرہ زائرین کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے

جمعرات 26 اپریل 2018 22:44

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سعودی عرب نے آئندہ رمضان المبارک کے دوران دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے متوقع 20لاکھ عمرہ زائرین کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ۔

(جاری ہے)

ہوائی اڈوں کے ڈائریکٹر جنرل عصام نور نے کہا ہے کہ آئندہ رمضان المبارک میں دنیا کے مختلف حصوں سے متوقع بیس لاکھ عمرہ زائرین کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔