منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ملز م کو 25سال قید دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی خضدار کے جج جناب بشیراحمد بادینی کی عدالت سے منشیات سمگلنگ کے جرم ثابت ہونے پر ملز م کو 25سال قید دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تفصیلات کے مطابق عدالت انسداد دہشت گردی بمقام خضدار کے جج جناب بشیراحمد بادینی کی عدالت نے ملزم محمد آصف ولد اسماعیل ذات مینگل ساکن نوشکی کو منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر زیر دفعہ9/c کے تحت ملزم کو 25سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزم پربتاریخ1/2017لیویز تھانہ وڈھ میں منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج تھا ۔

متعلقہ عنوان :