تحریک انصاف کے کے تین اراکین صوبائی اسمبلی کی زرداری سے ملاقات، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین میں شامل ہونے کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے تین اراکین صوبائی اسمبلی نے جمعرات کو سابق صدر پاکستان و پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹرین کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین میں شامل ہونے کا اعلان مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

پی پی پی میں شامل ہونے والے تین صوبائی اراکین میں زاہد درانی، عبیداللہ معیار اور نگینہ خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبر پختونخوا میں پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان، سینیٹر سردار علی خان، سینیٹر خانزادہ خان، سینیٹر بحرا مند تنگی صوبائی رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی، سینیٹر نگہت اورکزئی ، عامر فدا پراچہ اور ہدایت خان بھی موجود تھے۔ سابق صدر پاکستان پی پی پی میں شامل ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی کو خوش آمدید کہا۔ صوبہ خیبر پختونخوا پی پی پی کا گڑھ ہے انہوں نے ہمیشہ پی پی پی کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی عوام دہشت گردی سے متاثر ہوئے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبہ کی عوام کی مدد کی۔