ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فرانس میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹیکس ورلڈ‘‘ میں شرکت کیلئے 14 مئی تک درخواستیں طلب کرلیں

جمعہ 27 اپریل 2018 10:10

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فرانس میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹیکس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے فرانس میں منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹیکس ورلڈ‘‘ میں شرکت کیلئے 14 مئی تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش میں ملبوسات، ڈینم اور چمڑے کی مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمدکنندگان سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 17 ستمبر کو ہوگا ۔ اس حوالے سے مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :