بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 10:10

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں کنٹھ ولی جمو گنڈکے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔بھارتی فوج کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میںفوج کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے اور محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی سخت کر دی گئی۔