سہانجنا کے ذریعے گردوں‘جگر‘بلڈ پریشر‘کولیسٹرول ‘شوگر ‘موٹاپا اور یرقان کا علاج کیا جا سکتا ہے،گلریز شہزاد

جمعہ 27 اپریل 2018 11:58

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) طبی اور غذائی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوہانجنا کے پتے ،بیج،چھال،گوند،جڑیں اور تیل سے موذی امراض کا علاج کیا جاسکتاہے ،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے زرعی و سہانجنا ماہر گلریز شہزاد نے اس حوالے سے بتایا کہ سوہانجنا کے ذریعے گردوں ‘جگر‘بلڈ پریشر‘کولیسٹرول ‘شوگر ‘موٹاپا‘کینسر‘جوڑوں کے درد‘چہرے کی جھریوں‘ایڈز اور یرقان کا شافی علاج کیا جا سکتا ہے، اس پودے کو قدرت نے بھرپور قوت مدافعت دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار سہانجنے کے درختوں کو کاشت کر کے دیگر روایتی فصلوں ،ْ سبزیوں اور درختوں کی نسبت زیادہ آمدن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہانجنا زمین پر پائے جانے والے دیگر پودوں ،ْ درختوں اور فصلوں کی نسبت زیادہ غذائی قوت رکھتا ہے جس کو سبزی ،ْ فوڈ سپلیمنٹ ،ْ سبز چائے ،ْ جانوروں کے چارے اور دوائی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں لوگ سہانجنا کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کا استعمال جانوروں کے چارے کے علاوہ انسانی خوراک کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیماریوں سے بچاؤ کا واحد حل یہ ہے کہ ہمیں صحت مند پودوں ،سبزیوں اور پھولوں کی کاشت کی طرف توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا جدید زرعی شعبہ کے فروغ اور ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :