آسٹریلیا کے کراؤن کیسینو کو 3 لاکھ ڈالر جرمانہ

جمعہ 27 اپریل 2018 12:47

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو اپنی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی پاداش میں 3 لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کے جیتنے کے امکانات کم کرنا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ سزا میلبورن کے کراؤن کسینو کو دی گئی جو آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سزا ہے۔

حکام کو معلوم ہوا کہ اس کسینو میں پوکر مشینوں کے بعض بٹن بالکل خالی تھے۔حالیہ برسوں میں اسی کیسینو کو دوسرے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ریاست وکٹوریا کے جوے اور شراب کی نگرانی کے ادارے وی سی جی ایل آر نے کہا کہ کسینو نے گذشتہ سال 17 مشینوں پر سادہ بٹن لگا رکھے تھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں جوا بازوں کے پاس جیتنے کے صرف دو ہی طریقے بچے تھے۔

(جاری ہے)

ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اس ادارے کی جانب سے کراؤن پر سب سے بڑا جرمانہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے کو کس قدر سنجیدگی سے لیتا ہے۔ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ کیسینو کے اس اقدام سے جوا بازوں کے جیتنے کی شرح پر فرق نہیں پڑا اور نہ ہی کیسینو نے جان بوجھ کر قانون توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس جرمانے سے آئندہ کسی کیسینو کو بغیر اجازت مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :