ْکاشتکار کپاس کے بیج کا بر اتارنے کیلئے کنکریٹ مکسر بھی استعمال کرسکتے ہیں ، محکمہ زراعت

جمعہ 27 اپریل 2018 13:06

فیصل آباد۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) کاشتکار کپاس کے بیج کا بر اتارنے کیلئے کنکریٹ مکسر بھی استعمال کرسکتے ہیںجبکہ مکسر میں 40کلوگرام بیج اور 4لیٹر گندھک کا تیزاب ڈال کر 10منٹ تک چلانے سے بیج کا بر اتارا جاسکتاہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کنکریٹ مکسر کو بجلی کی موٹر یاٹریکٹر یا ہینڈل کے ذریعے ہاتھ سے بھی چلایاجاسکتاہے۔

انہوںنے کہاکہ 10منٹ تک مکسر چلانے کے بعد اگر بیج کا رنگ چمکیلا سیاہ ہو جائے تو سمجھ لیں کہ بیج سے بر اتر چکاہے۔ انہوںنے کہاکہ بیج کا بر اتارنے کے بعد بیج کو چھاننے میں ڈال کر بہتے ہوئے پانی میں ڈبو کر ہلانا چاہیے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھنا چاہیے جب تک بیج تیزاب سے اچھی طرح پاک نہ ہو جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بعد ازاں بیج کواچھی طرح خشک کرلینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کپاس کے بیج سے بر اتارنے کے باعث بیج مختلف بیماریوں کے جراثیم سے پاک ہو جاتاہے اور اس سے ٹوٹے ہوئے خراب بیج بھی الگ ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کپاس کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں منظور شدہ اقسام کاتصدیق شدہ 6 سے 10 کلو گرا م بر اترا ہو ا فی ایکڑ اور ڈرل سے کاشت کی صورت میں 8سے 12کلوگرام بر اترا ہوا بیج فی ایکڑ استعمال کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :