چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصل آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس ،ْ آئی جی سے رپورٹ طلب

بچی کے ساتھ زیادتی محلے دار رکشہ ڈرائیور نے کی اور ملزم کی ضمانت پولیس کی جانب سے شواہد مٹانے پر ہوئی ،ْوالد کا الزام

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصل آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے تین روز میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصل آباد میں سات سال کی بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ،ْیہ نوٹس متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر لیا گیا ،ْ چیف جسٹس نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی بچی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی محلے دار رکشہ ڈرائیور نے کی اور ملزم کی ضمانت پولیس کی جانب سے شواہد مٹانے پر ہوئی۔