سوانح عمری پر فلم بنانے کا تجربہ عام فلموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے، راج کمار ہیرانی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ فلمساز راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ سوانح عمری پر فلم بنانے کا تجربہ عام فلموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز راج کمار ہیرانی نے فلم ’’سنجو‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوانح عمری پر فلم بنانے اور خاص طور پر فلم کے سکرپٹ کو حتمی شکل دینے کا تجربہ عام فلموں سے بالکل مختلف رہا ہے کیونکہ اس پر آپ کا مکمل اختیار نہیں ہوتا ہے جبکہعام فلم کاسکرپٹ لکھا جاتا ہے توآپ کا اس پر مکمل اختیار ہوتا ہے اورآپ کرداروں کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرلیتے ہیں اور سوانح عمری پر فلم بناتے ہوئے ایسا محسوس نہیں ہوتا ہے۔

ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’’سنجو‘‘ میں اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :