میکسیکومیں اغواء برائے تاوان کے تین مغوی پادریوں کو قتل کر دیا گیا

ایک کی موت ہارٹ اٹیک،دوسرے کو گولی،تیسرے کو چاقو سے ہلاک کیاگیا،تفتیشی حکام

جمعہ 27 اپریل 2018 14:56

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں گزشتہ سات ایام کے دوران کم از کم تین پادریوں کو قتل کر دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پاردی موئزس فابیلا ریاس کی عمر تراسی برس بتائی گئی ہے اور انہیں تین اپریل سے نامعلوم افراد نے مغوی بنایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

کیتھولک میڈیا سینٹر کے مطابق پادری ریاس کے خاندان نے ان کی رہائی کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا تاوان بھی ادا کیا تھا۔

میکسیکو کے تفتیشی حکام کے مطابق پاردری ریاس کی موت بظاہر حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔ قبل ازیں ایک پادری کو مغربی بحرالکاہل کے شہر گواڈالاخارا میں گولی ماری گئی تھی جب کہ ایک اور کو دارالحکومت میکسیکو سٹی کے نواح میں چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔ تینوں پادریوں کا تعلق رومن کیتھولک چرچ سے بتایا گیا ہے۔